۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
جمیعت علماء اثناء عشریہ

حوزہ/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) ہندوستان کے صدر نے محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

“إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة”

خطہ بلتستان کے مجاہد عالم دین،محسن قوم و ملت ،مفسر قرآن ، فخر بلتستان حضرت حجت الاسلام و المسلمین شیخ محسن علی نجفی ( اعلی اللہ مقامہ) کی رحلت کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس ہوا۔ مرحوم کی رحلت کی خبر پورے عالم تشیع اور خاص طور پر علاقہ بلتستان و لداخ کے مؤمنین کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

مرحوم نے اپنی پوری زندگی علوم آل محمد ؐ کی تحصیل، تعلیم، تدریس, ترویج اور تشہیر میں صرف کی اس کے علاؤہ دینی و سماجی خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ آپ نے اپنی بابرکت زندگی میں سینکڑوں کتابیں لکھیں خاص طور پر تفسیر کوثر ایک عظیم شاہکار ہے۔ الیکڑانک چینل ہادی ٹی وی، جامع الکوثر، جامع اہلبیتؑ، مدرسہ حفاظ القران، اسوہ سکول سسٹم اور اس کے علاؤہ سینکڑوں ادارے آپ کی جانب سے ملت کے لئے ایک عظیم سرمایہ ہیں۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل اس موقع پر اہل بلتستان اور لداخ کے مؤمنین، مرحوم کے اہل خانہ بالخصوص شیخ انور نجفی، شیخ اسحاق نجفی، جملہ لواحقین وشاگردان اور تمام ملت تشیع کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خدا وند متعال سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جوار آئمہ میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

شریکِ غم؛ ناظر مہدی محمدی

صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .